مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، نوازشریف کے بہترین جانشین ثابت ہوں گے:ڈاکٹر اشرف چوہان
لندن :نوازشریف لورز برطانیہ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اشرف چوہان نے پاکستان اور انڈیا کے ڈاتی دورہ سے واپسی پر چئیرمین نوازشریف لورز ملک ریاض، نائب صدر انجم چوہدری اور جنرل سیکرٹری شاکر قریشی کے اعزار میں ڈنر کا اہتمام کیا صدر نوازشریف لورز ناصر بٹ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ڈنر میں شامل نہی ہو سکے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے ان درینہ راہنماؤں نے نوازشریف لورز برطانیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پہلا سال مکمل ہونے پر نوازشریف لورز برطانیہ کے پلیٹ فارم کی اہمیت کے پیشِ نظر اس کی کارکردگی میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر اشرف چوہان اور ملک ریاض نے شاکر قریشی کی پیش کردہ کارکردگی اور نئی تجاویز میں ضروری رد و بدل کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ممبران کے نام فائنل کئے، برطانیہ کے دوسرے بڑے شہروں میں نوازشریف لورز کی ٹیم کے ساتھیوں کی مدد سے دائرہ کار پھیلانے کی منظوری دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف چوہان ، ملک ریاض اور انجم چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا سال مکمل ہونے پر ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے گا جو برطانیہ، یورپ اور اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں تک پاکستان کی شان، خوشحال مستقبل، پاکستان مسلم لیگ ن و میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے پیغام کو مثبت طور پر پیش کرے گا۔ اس ملاقات میں میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر بننے پر دلی مبارکباد کا پیغام دیا گیا جبکہ قائد میاں نواز شریف کے اس فیصلہ کو احسن فیصلہ قرار دیا گیا۔ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ میاں شہباز شریف پارٹی میں شاندار قیادت کا مظاہرہ کریں گے اور میاں نوازشریف کے بہترین جانشین ثابت ہوں گے ۔ ملک ریاض نے کہا کہ میاں نوازشریف بادشاہ گر قائد ہیں، پاکستان میں ان جیسا سیاسی لیڈر کوئی بھی نہیں۔ انجم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ میاں شہبازشریف بحثیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن جلد برطانیہ تشریف لائیں گے تو ھم تمام پارٹی ورکرز و راہنما ان کا شاندار استقبال کریں گے، اس بارے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ شاکر قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پلیٹ فارم سے نوازشریف لورزتنظیم برطانیہ میں پارٹی ایکٹیویٹی کو نئی جدت اور جذبے سے لے کر چلے گی ہمارا ماننا ہے کہ ھمارے قائدین کی ملک وقوم کیلئے کی جانے والی خدمات ہی ھمارا تعارف ہیں انہی خدمات کی وجہ سے 2023 کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن جیت جائے گی۔اس ملاقات میں لیگی راہنماؤں نے حالیہ سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بکے جنہوں نے خریدا وہ چہرے چھپنے کے باوجود بے نقاب ہو چکے ہیں اور بغضِ نوازشریف میں ملک دشمنی اور جمہوریت دشمنی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اپنے چہروں کو خود مسخ کرنے والوں اور اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے والوں سے عوام نفرت کر رہی ہے کیونکہ عوام نے اس قدر بیحرمتی اور بے شرمی سے بکنے اور خریدنے کیلئے نمائندوں کو ایوان اور ایوانِ بالا نہی بھیجا تھا۔ ڈاکٹر اشرف چوہان ملک ریاض انجم چوہدری اور شاکر قریشی نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ نوازشریف سینٹ میں ہار گیا وہ غلط ہیں اصل میں جیت ھماری ہوئی ہے ہمارے قائدین اور پارٹی سچے ثابت ہوئے جبکہ کرپشن کے الزامات لگانے والے کرپشن کی دلدل میں دھنسے پائے گئے ہیں۔ (رپورٹ: عدیل خان)