مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نادیدہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے ہمیں اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہو گا :سید امیرحسین شاہ
مانچسٹر:امت مسلمہ کا اتحاد دور حاضر کی سب سے اہم ترین ضرورت ہے عالم اقوام میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم ہمارے اندر فرقہ واریت کی وجہ سے ہیں،بد قسمتی سے مسلمان اپنے ہی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے جو مذہبی راہنمائوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،نادیدہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے ہمیں اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہو گا قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،پاکستان وہ واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا ہمیں دوسروں کو مثالی ثابت کرنے کیلئے بحیثیت قوم یکجا ہونا ہو گا،پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے پھر ٹکرائو کی پالیسی کی جانب گامزن ہیں،سینیٹ کے حالیہ الیکشن میں صوبہ بلوچستان سے صادق سنجرانی کا بحیثیت چیئرمین منتخب ہونا وہاں کی عوام کے ساتھ اظہار سید امیر حسین شاہ نے جعفریہ فائونڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار انصاف کی بالا دستی ہے اب لگ رہا ہے کہ مادر وطن میں اس کی شروعات ہو چکی ہے عدالتوں اور نیب نے جو احتساب کا عمل شروع کیا ہے اسے بلا تفریق تیزی سے جاری کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزا دینی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی لوٹ مار میں ملوث نہ ہو،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے سیاستدانوں پر سیاہی اور جوتے پھینکنے کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں اس بارے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر اسلامی ملک میں رہتے ہوئے ہمیں یہاں کے قوانین کی پابندی کرنی چاہئے اگر ہم دوسرے مذاہب کی عزت و احترام کریں گے تو وہ بھی ہمارے مذہب کی کریں گے،اس موقع پر سالیٹر سردار ناصر سید اشتیاق کاظمی،محمد علی و دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر