مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چین میں پاکستان اقتصادی راہداری کاروباری لحاظ سے انقلابی منصوبہ ہے: عمر سلیم
مانچسٹر:چین میں پاکستان اقتصادی راہداری کاروباری لحاظ سے انقلابی منصوبہ ہے،اس سے پاکستان کا عالمی منڈی منڈی کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو گا اور موجودہ قیمت سے زائد ریٹ ملے گا ہم سب کو اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے شہر فیصل آباد کی کاروباری شخصیت عمر سلیم نے مقامی ریسٹورنٹ میں جاوید اشرف کی جانب سے انکے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بے تابی سے سی پیک منصوبہ کی مکمل شروعات کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم وطن جو بیرون ممالک بستے ہیں وہ بھی پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں پہلے ہی دیار غیر میں بسنے والے ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،میزبان جاوید اشرف نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری دن رات محنت کر کے مادر وطن کا نام روشن کر رہے ہیں اور انکی خدمات کو برطانیہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے پاکستان کے ذمہ داران کو ہمیں مکمل سکیورٹی اور یقین دہانی کروانی چاہئے تاکہ کاروباری حضرات بلا خوف سرمایہ کاری کریں،شاہد رفیق اور ابو بکر یونس نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اور دنیا کے امن کی خاطر پاکستان نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں عالمی سطح پر اس کی پذیرائی ہونی چاہئے نہ کہ’’اور کرنے‘‘ کا کہا جائے،ہماری سکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر