مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جوہری تنصیبات کے معانئے کیلئے ایران اقوام متحدہ معاہدہ طے پا گیا، امریکہ تحفظات کا شکار
تہران ... اقوام متحدہ اور ایران حکومت نے دانشمندی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری پروگرام کے سلسلے میں معاملات کو حل کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کر تو لیا ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں محدود کرنے کے لیے ہونے والی الگ کوشش کے ناقدین کو چاہیئے کہ وہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھنے دیں۔ جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا آمانو اور جوہری اُمور سے متعلق ایران کے اعلٰی ترین عہدیدار علی اکبر صالحی کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ایسی حکمتِ عملی سامنے آئی جس کی مدد سے اقوام متحدہ کا عملہ جوہری تنصیبات بشمول یورینیم کی ایک کان کا بہتر انداز میں معائنہ کر سکے گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت تمام ناقدین کو یہ بات سمجھنی ہو گی کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین مذاکرات میں تاحال کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ انہوں نے زور دیکرکہا امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی اس منصوبے پر متحد ہیں جو ہفتہ کو جنیوا میں ایرانی مصالحت کاروں کے سامنے پیش کیا گیا تھا، لیکن ایران نے فی الوقت اس کو قبول نہیں کیا۔