مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا میں بڑی تبدیلیاں، صدر ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو بھی برطرف کر دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کو عہدہ دیدیا ہے، جینا ہاسپل نئی سی آئی اے چیف مقررغیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکس ٹلرسن کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کچھ پالیسی معاملات پر اختلافات تھے۔ امریکی میڈیا میں خبریں کافی عرصہ سے زیرِ گردش تھیں کہ وزیرِ خارجہ کو کسی بھی وقت عہدے سے ہٹا دیا جائے گا یا وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ تاہم ان خبروں پر ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ان کا صدر سے کوئی اختلاف نہیں اور وہ بدستور اپنے ملک کے وزیر خارجہ ہیں۔ٹلرسن کی جگہ اگلے وزیرِ خارجہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو ہونگے۔ ٹرمپ کے مطابق پومپیو اس منصب پر اپنے فرائض شاندار انداز میں سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ کے طور پر ایک خاتون جینا ہاسپل کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہاسپل پہلی امریکی خاتون ہوں گی جو اِس اہم ادارے کی سربراہی سنبھالیں گی۔