مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سینٹ الیکشن:صادق سنجرانی ،سلیم مانڈوی والا کی کامیابی جمہوریت کی فتح :خواجہ کلیم الرحمان
مانچسٹر:پاکستان میں ہونے والے سینٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی کی بحثیت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہمارے بانی قائد اور محسن پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ایک عام شہری اور متوسط طبقے کو معاشرے میں اپنی آواز اٹھانے اور حقوق کی خاطر لڑنے کی خاطر رکھی یہی وجہ ہے کہ پارٹی کو مٹانے کے لیے ہر دور میں کئ حربے استعمال کیے گئے لیکن صرف وقتی نقصان پہنچا سکے ۔ اب پارٹی دوبارہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت نے ایک مرتبہ پھر انتہائی بردباری اور کمال سیاسی حکمت عملی سے حکومتی اتحاد کو شکست دی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان نے سینٹ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے برسر اقتدار آکر مادر وطن جو اس وقت ہر لحاظ سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس گرداب سے نکال کر استحکام ،مضبوطی اور ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔ہم بیرون ممالک بسنے والے مادر وطن کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر