مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ایشین کیٹرنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین ریسٹورنٹ2018کی تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:ایشین کیٹرنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں ایشین ریسٹورنٹ2018کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،برطانیہ بھر سے انڈسٹری سے وابستہ کاروباری حضرات نے بھرپور شرکت کی،رائل نواب ریسٹورنٹس کے مالک محبوب حسین نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد ہماری کمیونٹی کے افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں انہیں بہترین کارکردگی کی بنا پر ایوارڈز سے نوازنا ہے تاکہ مقابلے کی فضا قائم ہو لوگوں کو لزیز اور اعلیٰ معیار کے کھانے ملے اور انہیں خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر دوستانہ و خوشگوار ماحول مل سکے،انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں حصہ لے کر برطانیہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ مادر وطن کا نام روشن کرنا ہے یہ ایوارڈز ہماری سخت محنت،کام سے دلی لگائو اور اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے ہمیں مستقبل میں اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر کارکردگی دکھانی چاہئے تاکہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ صارفین کی صحیح معنوں میں خدمت ہو سکے،مانچسٹر سٹی کونسل کی ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر جون حیچن نے کہا کہ برطانوی معاشرے میں ایشیائی کمیونٹی کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے انہوں نے سخت لگن،ایمانداری اور جانفشانی سے تمام شعبہ جات میں نام کمایا ہے خصوصاً فوڈ انڈسٹری کے اندر انقلاب برپا کر دیا ہے تمام کمیونٹی کے افراد برصغیر پاک و ہند کے مزے دار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں میں اس سے بے حد متاثر ہوں،انہوں نے خصوصی طور پر رائل نواب کی کھلے الفاظ میں تعریف کی،اس تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے موسیقی کا پروگرام دکھایا گیا تھا گلو کاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین پر سحر طاری کر دیا اور اس تقریب کو یادگار بنا دیا،حاضرین کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی،یاد رہے تقریب میں طارق محمود اور حسن زیدی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر