مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان مسلم لیگ ق ہی لیگیوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے:ق لیگ برطانیہ
مانچسٹر:پاکستان مسلم لیگ ق ہی واحد نمائندہ جماعت ہے جو لیگیوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور بانی پاکستان قائد اعظمؒ کے سوچ و فکر،قول و فعل اور انکے بتائے ہوئے منشور کے مطابق مادر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے،ہمارے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت دور اندیشی اور رواداری قابل رشک ہے،سیاسی حریف بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے اس وقت پاکستان جن مشکلات سے گزر رہا ہے انہی کی شخصیت جیسے افراد ہی اس گرداب سے نکال سکتے ہیں اور ایسے راہنما جو سیاست کو محض کاروبار اور ذاتی مفادات،لوٹ مار کا بازار گرم کرنے جیسے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کرتے ہیں وہ نہ ہی محب الوطن ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ملک کے استحکام،تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل حل کروانے میں انہیں کوئی دلچسپی ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے راہنمائوں چوہدری شاہد اقبال،چوہدری محمد یاسین،چوہدری حق نواز،عثمان اکبر،استاد محمد صفدر،خالد پرویز چوہدری،امجد اقبال چوہدری،عابد گل،محمد ارشد چیمہ نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جماعت کے سربراہ اور پاکستان کے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین ملک و قوم کے حقیقی نمائندہ ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے منصوبہ جات مکمل کئے جنکے ثمرات اب بھی عوام کو مل رہے ہیں انہوں نے لاہور میں زیر زمین ٹرین شروع کرنے کیلئے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی تھی اگر انہیں موقع ملتا تو یہ منصوبہ اورنج ٹرین اور نام نہاد لوٹ مار سے بھرپور جنگلہ بس سروس سے کہیں زیادہ بہتر کم لاگت اور دیر پا ہوتا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق آئندہ عام انتخابات میں ایک طاقتور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی کیونکہ چوہدری برادران کا پاکستان بھر میں نمایاں مقام ہے اور وہ حکومت کا حصہ ہوں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر