مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیرمین سینیٹ کیلئے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام زیر غور ہیں، بزنجو
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہاتھ مضبوط کر دیئے، بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ لانے کی پوزیشن میں آ گئے، ہمارے ساتھ چھ سینیٹرز ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی انہی میں سے ہو گا۔ عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں، عمران کے پاس جرگہ لیکر آئےاور کامیاب ہو گئے، عمران خان کو دو نام بتا دیئے ہیں ، ایک انوارالحق کا دوسرا صادق سنجرانی کا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پہلا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے پہلی دفعہ بلوچستان کو چیئرمین سینیٹ لانے کا موقع مل رہا ہے، امید کرتا ہوں دوسری جماعتیں بھی سپورٹ کریں گی، ایم کیوایم، نیشنل پارٹی، سردار اختر مینگل، جماعت اسلامی، مولانا فضل الرحمان سے بھی بات کریں گے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سے ایک اور درخواست کریں گے،کہ جو پینل دیں گے انہیں بھی سپورٹ کریں، بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ ہو گا تو مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، پیپلز پارٹی بھی چاہتی ہے بلوچستان سے پسماندگی کو دورکیا جائے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان نے چیف منسٹر بلوچستان کو ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت نہیں چاہتے چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا بنے، پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کو سپورٹ کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پہلا قدم ہے،مزید آگے بڑھیں گے، فیڈریشن مضبوط کرنے کے لیے آج بہترین قدم اٹھایا گیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے بلوچستان سے پہلی دفعہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگا، مسلم لیگ(ن)کی ساری اسٹرگل نوازشریف کو بچانا ہے، بلوچستان نے بہت برا وقت دیکھا ہے، فاٹا کے لوگوں کا بھی جنگ کے دوران بڑا نقصان ہوا، ہماری کوشش تھی فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے۔