مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام، مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف نفرت پھیلانے پر بریٹن فرسٹ کے قائدین کو سزائیں
لندن:برطانیہ میں اسلام، مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف نسلی تعصب برتنے والی تنظیم برٹین فرسٹ کے دو مرکزی قائدین جیڈا فرانسن اور پول گولڈنگ کو بالترتیب 18 اور 36 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے ،2011 میں قائم ہونے والی اس تنظیم کے ان مرکزی لیڈروں نے مختلف وارداتوں میں مسلمان فیملیز کو ہراساں کیا تھا برطانیہ کے شہر فوکسٹن کی عدالت کے جج جسٹین بیرن نے ان دونوں کو جیل بھیجنے کا حکم سناتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ان دونوں نے مسلمان فیملیز اور مسلمانوں کے رنگ و نسل پر حملہ کیا ہے جب کہ ان کے عزائم متعصبانہ اور سیاسی تھے ،یاد رہے بریٹن فرسٹ انتہائی دائیں بازو کی سفید فام نسل پرست اور قوم پرست تنظیم ہے اور تارکین وطن کے برطانیہ میں قیام کے خلاف ہے اس تنظیم نے مسلمانوں کی اکثریت والے شہروں میں متعدد بار مظاہرے کیے ہیں اور مسلمانوں کو ردعمل پر اکسایا ہے جبکہ پچھلے سال لندن فنسبری پارک مسجد کے نمازیوں پر وین چڑھانے کی بھی اس تنطیم نے حمایت کی تھی جس میں ایک مسلمان شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے گزشتہ سال 29 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ سے اسی تنظیم کی ویب سائیٹ سے مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی ایک ویڈیو ٹیویٹ کی تھی جس میں مسلمانوں کو برطانیہ کے لیئے خطرہ قرار دیا گیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام سے نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی تھی بلکہ وزیراعظم ٹریسا مے اور تمام مین سٹریم سیاسی جماعتوں نے اس کی مزمت کی تھی اور امریکہ اور برطانیہ کے درمیان سفارتی سطح پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔رپورٹ: عدیل خان