مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بحیثیت فنکار ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا:اکرم راہی
مانچسٹر :پاکستان کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے بحیثیت فنکار ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔نوجوان نسل کو مادر وطن سے جوڑے رکھنے کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا میں ایسے شوز کے انعقاد کے لیے بلامعاوضہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں جسے پورے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکے اس وقت مرد حضرات خود شوز میں آنا پسند نہیں کرتے اس کی وجہ وہاں کا ماحول ہے اسے تبدیل کرنا ہو گا تاکہ آپ خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھ کر لطف اندوز ہو سکیں ۔پاکستان کے نامور لوک فنکار اکرم راہی نے جے جے گروپ آف انٹرٹینمنٹ کے ڈاکٹر شہباز کی جانب سے رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلوکاری میں بہت نام اور مالی فاہدہ اٹھا لیا اب انہوں نے تہیہ کر لیا ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کی مٹی سے ناطہ جوڑے رکھنے کے لیے برطانیہ میں بلامعاوضہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ پروگرام پروموٹر صاف و شفاف پروگرام کا انعقاد کروائیں جسمیں خاندان بھر کے افراد شرکت کر کے شرمندگی محسوس نہ کریں۔۔ڈاکٹر شہباز نے اکرم راہی کو خوش امدید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور بھارتی پنجاب سے گلوگاروں کے ایک ساتھ شوز کروانے کے لئیےتیار ہیں اعجاز افضل بھی ساتھ موجود تھے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر