مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:دوسرے روز بھی ہڑتال،حریت قیادت کی طرف سے آج مارچ کا اعلان
سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں میں 6نوجوانوں کی شہادت پردوسرے روز بھی مکمل ہڑتال، حریت قیادت کے طرف سے آج شوپیاں کی طرف مارچ کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیاں میں 6نوجوانوں کی شہادت پردوسرے روز بھی وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ، تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور سرکاری اور نجی دفاتربند رہے ،سرینگر بانہال ٹرین سروس اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل رہیں ۔ مزید برآں مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر آج شوپیاں کی طرف مارچ کیا جائے گا ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کارروائی میں سنجوان حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جیش محمد کے جنگجو مفتی وقاص کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔جموں و کشمیر ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وائد نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ میں ایک گھر پر حملہ کر کے وہاں روپوش جیش محمد کے جنگجو مفتی وقاص کو ہلاک کیا ۔دریں اثنا ء مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنماعمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بنا کسی تحقیق کے کسی کو عسکریت پسند قرار دیکر قتل کو جواز نہیں بخشا جاسکتا۔عمر عبداللہ نے شوپیاں میں نوجوانوں کی ہلاکت کو خونریزی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے اس واقعہ پر غم و غصے ، رنج و الم اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔