عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر خوش آمدید گروپ کے زیر اہتمام پروقار تقریب
آشٹن انڈر لائن: مانچسٹر کے نواحی ٹاؤن آشٹن میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر خوش آمدید گروپ نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔آرگنائزر اور گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عورتوں کے معاشرے میں کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شعور اور آگاہی دینی ہے اپنے آبائی ملک پاکستان کی دنیا کو مثبت تصویر دکھانی ہے انہوں نے کہا ہمارے مذہب اسلام اور پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے معاشرے میں عورت کو اسکا جائز مقام دلایا اس سے پہلے جب بیٹی پیدا ہوتی تو اسے زندہ درگور کر دیا جاتا۔انہوں نے عورت کی تعلیم پر زور دیا کیونکہ ایسا کرنے سے گویا آنے والی نسلوں کا معاشرے میں کردار ہے۔ٹیم سائیڈ کونسل کی میئر کونسلر جوئس بوورمین نے کہا کہ آج خوش آمدید کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں شرکت کر کے اور اتنی زیادہ تعداد میں خواتین سے ملکر خوشی ہوئی ہے۔کونسلر یاسمین طور نے بھی معاشرے میں خواتین کے کردار اور حقوق بارے بات چیت کی۔خوش امدید گروپ کی بانی ارکان مسز سرور ابراہیم ،جمیلہ چوہدری اور گروپ کی رضاکار رخسانہ علی،ریحانہ فاروق، نگینہ عمران اعر ندرت احمد کے علاوہ دیگر خواتین نے شرکت کی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر