مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے بچوں کی تعداد ایک سے تین ہوگئی
ممبئی:بالی ووڈ کی معروف بولڈ اداکار سنی لیون کے بچوں کی تعداد ایک سے بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ اداکارہ نے پیر کی صبح انسٹا گرام پر اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ان کی فیملی میں چند ماہ قبل ایک ساتھ دو بچوں کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21 جون 2017 کے روز ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی فیملی میں اضافہ کر لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اشیر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کی آمد کے بعد ان کا خاندان مکمل ہوگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کی پیدائش چند ہستے قبل ہوئی ہے لیکن وہ ان کی آنکھوں اور دل میں کئی ماہ پہلے سے دھڑک رہے تھے۔ دونوں بچوں کی آمدسے سنی لیون کی لے پالک بیٹی نشا بھی بہت خوش تھی تاہم ایک بات جس کی حقیقت ابھی تک کھل کر سامنے نہیں آ سکی وہ یہ ہے کہ کیا سنی لیون نے ان بچوں کو گود لیا ہے یا یہ دونوں سیروگیٹ بچے ہیں۔