مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگ مقبول جماعت، کامران مائیکل کا دوبارہ سینیٹر منتخب ہونا قابل ستائش:چوہدری اظہر
مانچسٹر :مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور ہمارے قائد میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔اسکی تازہ ترین مثال سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔مسلم۔لیگ ن اقلیتوں کو بھی نمایاں مقام دیتی ہے اوراقلیتی کمیونٹی کی بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت کامران مائیکل کا دوبارہ سینیٹر منتخب ہونا قابل ستائش و فخر ہے اس پر ہم بیرون ممالک بسنے والے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے انتہائی خوش ہیں ہم انہیں اور دیگر نو منتخب جماعتی سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ اقلیتی کمیونٹی کے صدر چوہدری اظہر آروئ نے مانچسٹر میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جتنا جال بچھا دیا گیا وہ سیاسی طور پر مزید پختہ اور طاقتور ہو کر ابھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہونے والے عام انتخابات میں ہم اقلیتی کمیونٹی خود پاکستان جا کر اور یہاں سے بیٹھ کر سماجی رابطوں اور دیگر ذرائع سے اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کر کے اقلیتی کمیونٹی کو مسلم لیگ ن کے امیدواران کو کامیاب کروانے کے لئے مہم چلائیں گے اور انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر کے ہماری جماعت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک عوامی راہنما ہیں انہیں شکست دینا آسان کام نہیں کیونکہ وہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن برطانیہ اقلیتی ونگ جاوید بھٹی،جیروم جوزف کوآرڈینیٹر،عدن فرحاج صدر مانچسٹر برانچ،عمانوایل مغل وزیر مذہبی امور،رمیض برکت سیکرٹری جنرل،بشارت الیاس صدر و یارکشائیر ،نتھانیل جلال صدر لیسٹر شائر نے بھی نومنتخب لیگی ممبران سینٹ بلخصوص کامران مائیکل کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر