مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اگلی حکومت ہماری ،پختونخوا کی طرح ہر صوبے کو بے مثال بنائیں گے:عمران خان
کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ اگلی حکومت ہماری ہوگی،پختونخوا کی طرح ہر صوبے کو بے مثال بنائیں گے ۔کراچی میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہا ہوں، کراچی ایئر پورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ختم ہونے میں تین ماہ رہ گئے ہیں، حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں، شریفوں کی سٹیل مل نفع کما رہی ہے اور پاکستان سٹیل مل بند پڑی ہے ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تونجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔دنیا میں کسی بھی جگہ قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی۔پی ٹی آئی پی آئی اے سے سیاسی مداخلت ختم کرے گی اور اسے کامیاب ایئرلائن بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہرہے ،شہر کے 70 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں ، شہباز شریف کے پاس 9 ہزار ارب کا بجٹ تھا، لیکن انہوں نے ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا۔ کے پی میں ہمیں ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کرنے میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، ہم جب بھی ہسپتالوں کی حالت سدھارنے کیلئے کام کا آغاز کرتے تو وفاق کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتیں، مگر اس کے باوجود ہم نے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا ، کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی بہتر ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ملک میں اداروں کی تباہی کا سبب کرپشن ہے ،جب تک کراچی میں پولیس ٹھیک نہیں ہوگی لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں ہوگا۔ ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں خیبرپختون خوا کا تجربہ بروئے کار لائیں گے ۔ امیر غریب کا فرق بڑھنے سے بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں پیسے والوں اور طاقت ور طبقے کے لیے پالیسی بنتی ہے ۔اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے پرانے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ ایک عشرے یا اس سے بھی زائد عرصے سے ہیں۔ آپ اس وقت سے ہمارے ساتھ ہیں جب لوگ ہمارا مذاق اُڑایا کرتے تھے ۔ خیبر پختونخوا کی طرح ملک کے ہر صوبے کو بے مثال بنا دینا چاہتے ہیں۔گلستان جوہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر سے پورے ملک کا نظام چلتا تھا اور کراچی وہ شہرتھا جہاں لوگ چھٹیاں منانے آتے تھے ، اس کراچی کے ساتھ گزشتہ دور میں زیادتی کی گئی ۔