مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الخضراء مسجد مانچسٹر یو کے اسلامک مشن نے مانچسٹر میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا
مانچسٹر:’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ الخضراء مسجد مانچسٹر یو کے اسلامک مشن کے ناظم اور انکی ٹیم نے مانچسٹر میں صفائی مہم کا آج سے آغاز کر دیا ھے جو 4 مارچ 2018 ء تک جاری و ساری رہے گا۔اس کے ساتھ ھی مانچسٹر میں بے گھر افراد جو سڑکوں،گلیوں اور کسی بلڈنگ کے مین دروازے میں براجمان ہیں ان میں گرم کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں جو کہ انسانی خدمت کا اہم ترین حصہ ہے۔ماحول کی صفائی ستھرائی انسانی صحت کی ضمانت ہے۔اس صفائی مہم کا مقصد اسلام میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ ہمارے دین کا حصّہ ہے۔کہ ظاہری اور باطنی صفائی ایک مومن کے لیے لازمی قرار دی گئ ہے۔مسلمان کا اپنے آپ،اپنے گھر اور گھر کے دائرے میں امتیاز اس کی نظافت اور صفائی ہے۔ اللہ پاک ہے اور نظافت و صفائی کو پسند کرتا ہے۔یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا اور مرکزی رہنماؤں نے ہر برانچ کے امام و خطیب و ناظم اور انکی ٹیم کو انسانیت کی خدمات کرنے پر اور اپنے شہر و ملک کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور تمام ممبران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانیت کی خدمات اور فلاحی کاموں میں بھر چڑھ کر حصہ لیں۔اللہ رب العزت آپکو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر