مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم پاکستان نے امریکہ میں کشمیری قوم کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی: شاہ غلام قادر
مانچسٹر ... آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے برطانیہ کے دورے پر آئے سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تقریب میں لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، ڈپٹی لارڈ میئر اولڈہم کونسلر فدا حسین، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر افضل خان، کونسلر عقیل سلامت، کونسلر ڈاکٹرزاہد چوہان، سجاد حسین، راجہ ظفر، راجہ عرفان، حاجی اکبر، حاجی منظور، خالق آبادی، غلام مصطفی مغل، راجہ ادریس، راجہ شبیر، چوہدری اللہ دتہ، راجہ امجد صدر ن لیگ مڈلینڈ، سید تصور نقوی سیکریٹری جنرل (ن) لیگ یوتھ لیگ برطانیہ اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ازاں بعد انکے دیرینہ دوست اور مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی نے ان سے خصوصی ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے 70 لاکھ کشمیریوں کی قربانی کو عالمی جمہوریت کی دعویدار قوتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیمیں نظر انداز نہیں کرسکتیں۔ بھارت ایک منظم سازش اور پروپیگنڈا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے جوکہ نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستان کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے آٹھ سالہ طویل ڈیڈ لاک کے بعد اقوام متحدہ اور امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو جرأت مندانہ انداز میں ہائی لائٹ کرکے پوری کشمیری قوم کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی جس پر کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔ اس موقع پر لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، ڈپٹی لارڈ میئر اولڈہم کونسلر فدا حسین، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر افضل خان، کونسلر عقیل سلامت، کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور آزاد کشمیر کی پارلیمان میں موثر کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان عوامی نمائندوں نے شاہ غلام قادر کو یقین دلایا کہ برطانیہ میں چھوٹے بڑے ہر ایوان میں کشمیریوں کے حق خودارادی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔