مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شہباز شریف کا قائم مقام صدر نامزد ہونا سازشیوں کے منہ پر طمانچہ ہے:زبیر گل
مانچسٹر:پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور جو لوگ اس کے ٹکڑے ہونے کے کبھی نہ پورے ہونے والے سہانے خواب دیکھ رہے تھے سب کے سب خاک میں مل گئے پارٹی کے اجلاس میں ہمارے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قائم مقام صدر کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب اور حقیقی عوامی راہنما میاں شہباز شریف کو نامزد کیا اور سب نے اس کی تائید کر کے سازشی عناصر کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،آئندہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ بحثیت آزاد امیدوار حصہ لیں گے،یہ باتیں مسلم لیگ ن کے انتہائی متحرک کارکن اور شریف برادران کے دیرینہ ساتھی امیدوار برائے سینیٹ زبیر گل نے پاکستان سے میڈیا کو دیئے گئے ایک ٹیلی فونک بیان کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ اسے عوامی پذیرائی حاصل ہے اور حکومت کے موجودہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور دوبارہ برسر اقتدار آ کر تا حیات قائد میاں نواز شریف کی سوچ و فکر اور راہنمائی میں پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے بڑے منصوبہ جات کو مکمل کر کے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی یہی وجہ ہے جو ہمارے قائد میاں نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا باعث ہے،مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنمائوں سجاد راجہ،ہارون کھٹانہ،راجہ جلیل الرحمن اور قمر بھٹی نے میاں شہباز شریف کو قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دی اور زبیر گل کو سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر