مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کی بھر پور خدمت کی ،عوام انتخابات میں محنت کا پھل ضرور دیں گے: وزیراعلیٰ شہبازشریف
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدروزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ،عوام انتخابات میں ہمیں محنت کا پھل ضرور دیں گے ، انتخابات میں کارگردگی کی بنیاد پر میدان میں اتریں گے ، عوام سے کئے وعدے پورے کیے اب سر اٹھا کر الیکشن میں جائیں گے اور جیتیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہبازشریف نے کہا مسلم لیگ(ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔قائد محمد نوازشریف نے پارٹی کو خون پسینہ دیکرعوام میں مقبول بنایا ہے اورآج چاروں صوبوں میں یہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔لوگ انتخابات میں ہمیں محنت کا پھل ضرور دیں گے ۔ پشاور میں مسلم لیگ(ن) کا جلسہ کے پی کے کے عوام کی رائے کی ایک جھلک تھی اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کے پی کے میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ لودھراں میں خاموش اکثریت نے مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ سنا یا۔لودھراں میں عام آدمی نے جہاز اورمحلوں کے مالک کو شکست دی۔اربوں کھربوں کا مالک ہار گیا ،عوام کے درمیان رہنے والا پیر اقبال جیت گیا۔ انہوں نے کہا ضمیر فروشی کا کالا دھندا کرنے کی مکروہ کوشش پہلے بھی ناکام رہی ،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگی اورپارٹی کی عزت اوروقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہا مجھے مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی پر بھر پور اعتماد ہے ۔میں اور میری ٹیم نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے ۔ہمارے ترقیاتی منصوبوں نے مخالفین کا سیاسی جنازہ نکال دیاہے ۔ترقیاتی منصوبے عمران نیازی کے دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے ۔عمران نیازی نے بہت جھوٹ بولے ہیں ،اب انہیں چاہیے کہ جھوٹوں کی پارٹی بنا لیں۔انہوں نے ہرموقع پر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا گیس کی بنیاد پر بجلی کے صرف چار منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت پاکستان کی تاریخ میں مثال ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے 90ارب روپے سے پنجاب کے دیہات میں ہزاروں کلو میٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی ہیں جن سے دیہی آبادی کو ریلیف ملا ہے ۔انہوں نے کہا کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ سستی کھادیں اوربلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کے توانائی منصوبوں کیلئے بیرون ملک حکمرانوں کے گھٹنوں کو بھی چھوااورہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے دن رات محنت کر کے مکمل کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایک قرارداد بھی پاس کی گئی جس میں شہبازشریف پر بحیثیت صدر اور نوازشریف پر بطورقائد مکمل اعتماد کااظہارکیاگیا۔