مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، بلاول بھٹو نے احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، ادھر اے این پی نے بھی حکومتی اقدام کی مذمت کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ایک بار پھر نواز لیگ حکومت بے نقاب ہو گئی اور عوام دشمن چہرہ سامنے آ گیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو عزیز رکھنے والی کوئی جمہوری حکومتیں ایسے قدم نہیں اٹھاتیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کو دعوت دینا ہے۔ میٹرو ٹرین جیسے اوٹ پٹانگ منصوبوں نے معیشت پر اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی قرضہ پالیسی اور بڑے منصوبوں نے گرتی معیشت کا بریک فیل کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس اور ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا جائے۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام پر پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں اضافہ عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہے۔