مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا اجلاس،یوم شہدا جموں و کشمیر عقیدت و احترام سے منانیکا فیصلہ
مانچسٹر:جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس نوٹنگھم میں منعقد ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ برانچ یوم شہدا جموں و کشمیر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور طریقے سے منائے گی،سالانہ کنونشن29اپریل2018کو منعقد کیا جائے گا،اس سے پہلے برطانیہ بھر میں یونٹ سازی اور ممبر شپ کو مکمل کر لیا جائے گا،اجلاس میں پارٹی کے قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کرنے کیلئے تمام کارکنان کو سختی سے اس بات پر پابند کیا جائے گا جو بھی جماعت کے آئین و منشور کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں گے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اجلاس میں موجود پارٹی راہنمائوں نے کہا کہ قبائلی جارحیت،ہندوستانی فوج کی آمد اور مہاراجہ کی غداری نے ریاست کی واحدانیت کو پارہ پارہ کر دیا،22اور27اکتوبر کو ہماری جماعت ریاستی تاریخ کے سیاہ ترین دن سمجھتی ہے اس کے علاوہ یکم مئی کے حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،کشمیری قوم کی اپنی ایک پہچان ہے اور ہمیں حسب وعدہ اپنے مستقبل کی منزل کا تعین کرنے کا موقع جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے پیدائشی حق ہے دیا جائے،اس اہم ترین اجلاس سے ورکنگ کمیٹی کے ممبران محمود کشمیری،سردار امجد اشرف،آصف مسعود،ریاض ساغر،واجد ایوب نے اظہار خیال کیا جبکہ کامریڈز اصغر،ساجد شاہین،حاجی نثار احمد نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر