مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حق خود ارادیت پر آزاد کشمیر کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں:چوہدری طارق فاروق
اولڈہم:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں،بھارت کی چھ لاکھ سے زائد فوج عورتوں کی عصمت دری،بچوں،نوجوانوں کو جان بوجھ کر بینائی سے محروم کرنے جیسے بنیادی انسانی حقوق کو سلف کر رہی ہے،آزاد کشمیر کی حکومت نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور صدر ریاست سردار مسعود خان کی قیادت میں فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی مکروہ عزائم کو دنیا بھر میں وفود کی شکل میں جا کر آگاہ کیا جائے گا،دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں برطانیہ نے سکاٹ لینڈ کو علیحدہ حیثیت اختیار کرنے کا موقع دیا گو کہ عوام کی اکثریت نے بر عکس فیصلہ دیا اسی طرح کشمیری قوم جو کہ ستر سالوں سے ظلم کی چکی میںپسی ہوئی ہے انہیں بھی حق خود ارادیت ملنا چاہئے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے کیا ہوا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں حکومت پاکستان مشکل ترین حالات کے باوجود وقتاً فوقتاً کشمیریوں کی حمایت اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے وکالت کرتی رہتی ہے،یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں،حق خود ارادیت پر آزاد کشمیر کی تمام سیاسی،سماجی اور مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے اولڈہم کی کاروباری شخصیت چوہدری محمد ناصر کی رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمنٹ اور دیگر یورپی ممالک میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ دورہ بھی اسی سلسلے کی اہم ترین کڑی تھی تاکہ بھارت جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اس بارے بتا کر ایسا ممکن بنایا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا اور ایمنسٹی انٹر نیشنل کو جانے کی اجازت ہو کیونکہ اس کے بر عکس آزاد کشمیر میں عالم اقوام کو دعوت ہے کہ وہ آ کر خود وہاں کے معاملات دیکھیں انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی پارٹی لیڈر نکو واسٹرجن و دیگر راہنمائوں کے ساتھ گریٹر مانچسٹر کے ممبران پارلیمنٹ سے اس بارے علیحدہ علیحدہ بات چیت ہوئی ہے وہ مسئلہ کشمیر سے بخوبی آگاہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم چونکہ منتخب حکومت ہیں تنقید ہونا لازم ہے لیکن ہم اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے مصروف عمل ہیں،آزاد کشمیر کے1974ایکٹ بارے انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں صوبوں کو بعد معاملات میں آزادی و خود مختاری حاصل ہے اسی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس ایکٹ کے تحت اختیار کشمیر کونسل کو منتقل کر دیئے گئے تھے وہ حکومت کو دیئے جائیں تاکہ ہم ریاست کے معاملات و انتظامی امور کو بہتر انداز سے چلا سکیں اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئے،انہوں نے بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں سے کہا کہ وہ مقامی سطح پر اپنا کردار مزید فعال طریقے سے سر انجام دینے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر