مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمان قرآن پاک سے گہرا تعلق جوڑ کر آخرت کی زندگی کی تیاری کریں: سعد بن ناصر الشتری
برمنگھم ... جامعہ علمیہ ا نٹر نیشنل کے بانی اور سابق ممبر علما کونسل سعودی عرب سعد بن ناصر الشتری نےگرین لین مسجد کی دعوت پر نماز عشاء کے بعد مسجد میں انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ مترجم کے فرائض حافظ عقیل محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی نے سرانجام دئیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے قرآن پاک سے تعلق مضبوط بنائیں، دنیا کی زندگی عارضی ہے مسلمان قرآن پاک سے گہرا تعلق جوڑ کر آخرت کی زندگی کی تیاری کریں، انہوں نے سوالیہ انداز میں سامعین سے پوچھا کہ کیا ہم قرآن پاک کے حقوق ادا کررہے ہیں۔ انہیں اس کا جواب نفی میں ملا۔ شیخ سعد نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن مجید کی تعلیمات میں موجود ہے۔ شیخ سعد الشتری نے ارکان اسلام اور خدمت خلق کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک انسان کے دوسرے انسان کے ذمہ کچھ حقوق ہوتے ہیں جن کی ادائیگی لازمی ہے۔ مسلمانوں کی زندگی کا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ اللہ کی رضا و خوشنودی کے لیے قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزار کر امیر کو غریب کی مدد کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو دولت اور نعمتیں دی ہیں ان کا شکر ادا کرکے اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے جو لوگ غلط کاموں میں ملوث ہیں انہیں سچی توبہ کرکے صراط مستقیم پر آجانا چاہیے۔ خطاب کے دوران سوال و جواب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شیخ موصوف نے قرآن و سنت کی روشنی میں نوجوانوں اور کمسن بچوں کے سوالات کے جواب دئیے۔