مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بزدل اسرائیلی فوج نے احد تمیمی کی زخمی کزن محمد تمیمی کو بھی حراست میں لے لیا
مقبوضہ بیت القدس: بزدل اسرائیلی فوج نہتی فلسطینی لڑکی احد تمیمی سے خوفزدہ، اسرائیلی فورسز نے جیل میں قید احد تمیمی کے گھر پر چھاپہ مار کر پندرہ سالہ زخمی کزن محمد تمیمی کو بھی حراست میں لے لیا۔تمیمی خاندان کی چار خواتین اور کئی بچے اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ہاتھ میں فلسطینی پرچم، چہرے پر بلا کی سنجیدگی اور بکھرے ہوئے گنگریالے بال، یہ فلسطین کی وہ بیٹی ہے جس نے ہتھیار بند اسرائیلی فوجی کو بھرے بازار میں تھپڑ رسید کیا تھا۔سترہ برس کی احد تمیمی قید میں ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہیں، بزدل اسرائیلی فورسز نے اب احد تمیمی کے پندرہ سالہ کزن محمد تمیمی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو پہلے ہی اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے اپنے سر کا ایک حصہ کھو چکی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق تمیمی خاندان کی چار خواتین اور کئی بچے اسرائیلی فورسز کی قید میں ہیں۔