مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردی میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں: سجاد حیدر کریم ، افضل خان
مانچسٹر:مانچسٹر ایرینا اور لندن میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کو شدید رد عمل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا حالانکہ مسلمانوں کی اکثریت امن پسند ہے اور جو افراد انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں در اصل انکا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے،دین اسلام امن پسندی اور باہمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے ایسے مٹھی بھر عناصر کا محاسبہ ضروری ہے تاکہ وہ بین المذاہب میں تفرقہ نہ ڈال سکیں،ہماری کمیونٹی کو اپنی صفوں کے اندر موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے اس سے صحت مند معاشرے میں مل جل کر رہنے کی فضا قائم ہو گی،ان خیالات کا اظہار ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے گریٹر مانچسٹر میں انتہا پسندی اور دہشت گردی بارے رکھی گئی ایک تقریب میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں بحثیت عوامی نمائندگان وہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،برطانوی معاشرے میں مذہب،رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر سب کو یکساں و مساوی حقوق حاصل ہیں ایک دوسرے کو برداست کرنے سے ہی معاشرے کے اندر برداشت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے،کرائون کورٹ کے سول جج بیرسٹر نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ میں قانون کی بالا دستی قائم ہے سب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا،مذہب،رنگ و نسل کی وجہ سے کسی کا استحصال غیر قانونی ہے اسکا مرتکب سزا کا مستحق ہے،گریٹر مانچسٹر مسلم کمیونٹی کی ڈائریکٹر کے بیگ اور طیب امجد نے کہا کہ ایسے معلوماتی پروگراموں کا انعقاد جس میں تمام کمیونٹیز کے افراد شریک ہوں معاشرے کی بہتری کیلئے سود مند ثابت ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے،اس تقریب میں نظامت کے فرائض محمد فراز بھٹی نے سر انجام دیئے،سالیٹر طاہرہ شیخ،ہارون کھٹانہ،شہباز سرور،سجاد سرور،کونسلر سدرہ نور،لطف الرحمن کے علاوہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی،مانچسٹر ایرینا میں زخمی افراد کی مدد کرنے والوں کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر