مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سینٹر میں مستحقین افراد میں کھانا اور کپڑےتقسیم کرنے کی تقریب
اولڈہم :یو کے اسلامک مشن کی سینٹرل برانچ یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں آج بروز ہفتہ 24 فروری کو ناظم اولڈھم نسیم اشرف،شیخ فھیم احمد،محمد عمران و دیگر ممبران نے مستحقین افراد(مرد و خواتین )کو کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ گرم کپڑے تقسیم کیے۔ یو کے اسلامک مشن پورے برطانیہ میں ہر ماہ کے آخر میں اپنی اپنی مسجد میں مستحقین افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور پہننے کے لئے کپڑے تقسیم کرتا ہے۔جس میں مسلم و غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد مہینے کے آخر میں مسجدوں میں جا کر ان اشیاء کو وصول کرتے ہیں۔یو کے اسلامک مشن پچھلے کئ سالوں سے ایسے کئی پروجیکٹس پر پورے برطانیہ میں انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کام جاری رکھے ھوئے ھے۔ایسے مستحقین افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔جن کو کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر گھریلو ضروریات کی اشیاء میسر نہیں ہیں۔یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سنئیر نائب صدر میاں عبدالحق،نائب صدر ڈاکٹر جہانگیر،نارتھ ویسٹ زون صدر افضل ملک نے تمام ناظمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنی اپنی برانچ میں ایسے پروجیکٹ کے ذریعے انسانیت کی خدمات کرتے رہنے میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہئے۔اللہ کریم آپ کو استقامت دے اورآپکی خدمات کو قبول کرکے جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر