مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آشیانہ ہائوسنگ سکیم : مبینہ کرپشن پر گرفتار شاہد شفیق کا ایک روزہ ریمانڈ منظور
لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر گرفتار شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل احتساب عدالت میں پیشی کا حکم دے دیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ملزم شاہد شفیق کو ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ لیا اور کمپنی کی وجہ حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ملزم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی نے ملزم شاہد شفیق کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور نیب کو ہدایت کی کہ کل 26 فروری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔