مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا کی 66حسینائوں کو شکست دےکروینزویلا کی گیبریلا اسلر نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا
ماسکو ...حسین اور دلفریب نظر آنا عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے شائد اسی لیے صرف ان کا مقابلہ حسن دنیا کے بھر لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے، مس یونیورس کیلئے روسی شہر ماسکو میں ریہرسل تو کافی دنوں سے ہو رہی تھی لیکن اب مقابلے کے بعد فاتح حسینہ کائنات بھی سامنے آگئی ہے۔ وینزویلا سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ گیبریلا اسلر نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا ہے وہ وینزویلا میں ٹی وی پریزینٹر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ گیبریلا اسلر نے مس یونیورس کے مقابلے میں66 حسیناؤں کو شکست دی۔ اس مقابلے کو دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب افراد نے ٹی وی پر براہِ راست دیکھا۔ سال 2012 کی مس یونیورس امریکہ کی اولیویا كلپو نے گیبریلا اسلر کو فتح کا تاج پہنایا۔ گیبریلا اسلر وینزویلا کی ساتویں خاتون ہیں جنہیں مس یونیورس منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس نکولس مدورو نے ٹوئٹر پر گیبریلا اسلر کی جیت کو وینزویلا کی فتح قرار دیا۔ جبکہ وینزویلا میں حزب اختلاف کے رہنما ہنریک کاپرائلز نے بھی ٹوئٹر پر گیبریلا اسلر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے مس یونیورس نے کہا میں اس وقت شدت جذبات سے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں میں وضاحت نہیں کر سکتی، میں خوشی سے کانپ رہی ہوں اور ابھی تک صدمے میں ہوں۔