مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بالی وڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
دبئی:بالی وڈ اداکارہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں۔ سری دیوی کے رشتہ داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنیچر کی رات سری دیوی کا انتقال ہوا۔سری دیوی 13 اگست سنہ 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور سنہ 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی مام ان کی 300 ویں فلم تھی۔سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی خوشی اور جھانوی کپور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی مشہور ہونے والی فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، خدا گواہ اور نگینہ شامل ہیں۔انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تلیگ، ملایم اور کنناڈا فلموں میں بھی کام کیا۔