مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کیلئے کسی کی مہر کی ضرورت نہیں: مریم نواز
سرگودھا: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کیلئے کسی کی مہر کی ضرورت نہیں ، کبھی دیکھا کہ پوری جماعت کو الیکشن سے باہر کردیا ہو، یہ مذاق نواز شریف کے ساتھ نہیں ، عوام کے ساتھ ہوا، ڈاکا ووٹ کی پرچیوں پر ڈالا گیا۔ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے ، آمریت کے اندھیروں کو ملک سے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پہلے وزارت عظمیٰ چھینی ، پھر پارٹی صدارت بھی چھین لی ، ان عقلمندوں کو سمجھاؤ کہ نواز شریف کی محبت دل میں ہے، آئندہ انتخابات میں بھی ن لیگ ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا آج آپکی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ لائی ہوں، آپ کی جماعت کو سینیٹ الیکشن سے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے موٹرویز، سی پیک ، بجلی کے منصوبے اور اورنج لائن بنائی، اگر نواز شریف کیخلاف کوئی کرپشن ہے تو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا آج تک کسی نے نہیں کہا کہ نواز شریف نے 5 روپے کی بھی کرپشن کی ہے ، کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا۔ ان کا کہنا تھا عدلیہ بحالی کی تحریک نواز شریف نے چلائی تھی ، انتقام نے مسلم لیگ ن کو اور بھی طاقتور کر دیا ہے۔