مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
مانچسٹر:پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہریوں کی تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کرنا باعث فخر ہے،خاص کر سیاست کے اندر برطانیہ بھر میں کونسلرز،میئرز،ڈپٹی میئرز اور ممبران برطانوی و یورپین پارلیمنٹ میں فرائض انجام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری کمیونٹی کے اندر شعور بڑھ رہا ہے اور وہ اس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں،مانچسٹر کونسل میں کافی عرصے سے بحیثیت کونسلر اور لارڈ میئر خدمات انجام دینے والے انتہائی متحرک و تجریہ کار سیاسی و سماجی شخصیت نعیم الحسن کا دوبارہ لیبر پارٹی چیتھم ہل وارڈ مانچسٹر سے انتخاب مقامی کمیونٹی کیلئے سود مند ثابت ہو گا اس پر لیبر پارٹی کے ممبران حقیقی مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے کونسلر نعیم الحسن کی جانب سے مقامی کمیونٹی کیلئے رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمیونٹی کے جتنے افراد بھی آگے آئیں گے تو اس سے پالیسی ساز معاملات پر ان کی شنوائی ہو گی اور مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ برابری کی سطح پر مواقع موجود ہیں ہمیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کا صحیح طربقہ کار بنانے کی ضرورت ہے،کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ جس طرچ کمیونٹی اور لیبر پارٹی کے ممبران نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے قابل ستائش و فخر ہے پہلے بھی انہوں نے لوگوں کے مسائل کو حا کروانے میں کبھی کوتاہی نہیں کی ہے اب دوبارہ اعتماد کرنے پر پہلے سے بڑھ کر مقامی افراد کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر خدمت کی ہے اس سلسلے میں کمیونٹی کے مزید تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ مسائل کو حل کرنے میں دشواری نہ ہو،اس موقع پر عامر سلام،خالد محمود،کونسلر حیدر،پاٹا کرین،فیو ناوارل،جواد امین ڈار،علامہ بدر الدین،امیر عباس شاہ،سید افتخار کاظمی کے علاوہ دیگر کمیونٹی راہنمائوں نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر