مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر مسلم کمیونٹی تنظیم 25فروری کو اسلام کی حقیقی تصویر بارے پروگرام منعقد کریگی
مانچسٹر:گریٹر مانچسٹر مسلم کمیونٹی تنظیم اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے اور مسلمان کمیونٹی کا دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ باہمی محبت و اخوت،یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے25فروری بروز اتوار شام چھ بجے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان،ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے،یہ باتیں تنظیم کی ڈائریکٹر کے بیگ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے مزید کہا کہ مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسلمانوں کو دہشت گرد اور اسلام کو انتہا پسند مذہب کے طور پر پیش کیا گیا حالانکہ مٹھی بھر عناصر کا نہ ہی اسلام سے کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں یہی سوچ نے ہمیں اس تنظیم کے سائے تلے ایسی تقریبات کی طرف مائل کیا کہ تاکہ برطانیہ اور دنیا بھر میں بسنے والی غیر مسلم کمیونٹی کو بتایا جا سکے کہ اسلام امن پسندی،صلح جوئی اور مل جل کر رہنے اور دوسرے مذاہب کی عزت و احترام کا اولین درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں با پردہ خواتین پر جنسی حملے بھی کئے گئے اس تمام تر تاثر کو زائل کرنے اور تمام کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے ہم اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ایک صحت مند معاشرے میں امن سے رہ سکیں جہاں رنگ و نسل اور مذہب کی وجہ سے ایک دوسرے سے حقارت نہ ہو،اس تنظیم کے تحت مختلف منصوبہ جات شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہو چکی ،اس تنظیم کے چیئرمین فیصل رضا خان،وائس چیئرمین سالیٹر طاہر شیخ،طیب امجد آئی ٹی آفیسر طلحہ خان شامل ہیں۔خصوصی رپورٹ :فیاض بشیر