مقبول خبریں
پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
نعرہ ء حق
پکچرگیلری
Advertisement
صاحبزادہ جہانگیر پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما اوربرطانیہ میں پارٹی کی پہچان ہیں: امجد خان
برمنگھم ... پاکستان تحریک انصاف برطانیہ لیبرونگ کے صدر اور ڈائریکٹر یو کے پی سی سی آئی امجد خان نے کہا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر سینئر رہنما پی ٹی آئی برطانیہ کے اندر جماعت کی پہچان ہیں اور انہوں نے جو کام جماعت کے لئے کیے وہ شرپسند عناصر نہ کبھی کرسکے اور نہ کرپائیں گے۔ ان خیالات کااظہار امجد خان صدر لیبرونگ پی ٹی آئی نے چند اشخاص کی میڈیا میں بیان بازی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا امجد خان نے کہا کہ نابالغ اور نادان دوست سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بیان بازی کرکے جماعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔صاحبزادہ جہانگیر نے 22جولائی 2013ء کو جس جلسہ عام کا اہتمام کیا وہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ہر اعلیٰ وادنیٰ کارکن کے لئے تھا اور سب کو خاص دعوت بھی دی گئی تھی جس میں کوئی تفریق نہ تھی اور برطانیہ بھر سے کارکنان نے شرکت کی اور اپنے قائد سے آزادانہ ملے، جو لوگ نہیں آئے ان سے ہمیں کوئی شکوہ نہیں، جماعتی پروگراموں میں نہ آنے والے افراد جماعت کو کیا فائدہ پہنچارہے ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے صاحبزادہ جہانگیر نے الیکشنز اور دیگر مواقع پر جماعت کے لئے دن رات ایک کیا اور آج برطانیہ میں صاحبزادہ جہانگیر، واجد عباسی، چوہدری خالد فاروق، فیصل خواجہ، اسلم بھوٹا، صادق حسین اور دیگر ساتھی پی ٹی آئی کے لئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔