مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
مانچسٹر:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کشمیری و پاکستانی تنظیموں اور خواتین رہنمائوں کی معاونت سے خواتین کے عالمی دن8مارچ سے لیکر27مارچ تک تقریبات منعقد کرے گی،تحریک کی برطانیہ میں چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ8مارچ کو برسلز جائیں گی جہاں نارتھ ویسٹ سے لیبر ارکان پارلیمنٹ جولی وارڈ ایم ای پی اور واجد خان ان کی معاونت کریں گے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین یارکشائر کی خواتین رہنمائوں کے ہمراہ ویلفیلڈ میں یارکشائر سے یورپی ممبر پارلیمنٹ لنڈا میکاوان ایم ای پی اور لیڈز کی ممبر پارلیمنٹ ریچل ریوز ایم پی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ تحریک کی یارکشائر کی رہنما عطرت علی اور ہیری بوٹا ڈیوز بری میں کنزرویٹو پارٹی کی رہنما اور ورکس اینڈ پنشن کی وزیر ایسٹر میکوائے ایم پی کی تقریب میؒں شرکت کر کےمقبوضہ کشمیر میں ؒخواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم اور آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائرنگ اور سویلین شہادتوں سے بھی آگاہ کریں گے،برطانیہ بھر میں تقریبات میں جسٹس کانفرنس ہو گی جس میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے بھی مندو بین شرکت کریں گے اور دیگر عہدیدار معاونت کریں گے،ان پروگراموں کی منظوری تحریک کے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس میں یورپی پارلیمنٹ میں نارتھ ویسٹ کے ارکان واجد خان ایم ای پی اور جولی وارڈ ایم ای پی تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،یارکشائر کے سیکرٹری کونسلر اصغر قریشی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوارڈینیٹر ساجد قریشی نے بھی شرکت کی،راجہ نجابت حسین نے اجلاس کو بتایا کہ ہماری حالیہ کوششوں سے جہاں برطانوی اور یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے وہیں کنٹرول لائن پر حالیہ شہادتوںکو زیر بحث لانے کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے پر امن سیاسی حل کیلئے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں ہمارے دوستوں نے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے،دونوں پارلیمنٹس کے گروپوں نے صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہیدیداروں کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سے مارچ کے آخری ہفتے میں دعوت دی ہے جس کیلئے تحریکی عہیدیدار انتظامات کو آخری شکل دے رہے ہیں،اسی طرح پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کیلئے بھی کشمیر گروپ کے عہدیداروں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد ایک مفصل بحث برطانوی پارلیمنٹ میں ہو گی،دونوں ارکان پارلیمنٹ نے اپنی طرف سے ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی کی شیڈو کیبنٹ اور ارکان پالیسی فورم سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ تحریکی سرگرمیوں اور رابطوں سے ریاستی عوام کا کیس ہر برطانوی سیاستدان تک پہنچ رہا ہے اور ہماری ساری کاوشیں اور ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے برطانیہ بھر میں خواتین سے اپیل کی کہ وہ خواتین تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ ہر سطح پر اٹھائیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر