مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان نے جی ایس پی پلس بارے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں: ڈاکٹر سجاد کریم
مانچسٹر:ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے یورپین پارلیمنٹ میں جنوبی ایشیاء کے تین ممالک پاکستان،بنگلہ دیش اور سری لنکا کا حالیہ دورہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع جو کہ پہلے وزیر تجارت بھی تھے خرم دستگیر کے ساتھ جنوبی ایشیاء کا سالانہ تجارتی دورہ کیا اور جی ایس پی کا جائزہ لیا،پاکستان کو یورپین یونین کی منڈی تک رسائی کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ ملا تھا اس بارے ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا کہ وہ خوشی کے ساتھ اس بارے رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان نے اس بارے تمام پہلوئوں میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور وہ اپنی مرضی کے مطابق رقم ادا کر کے یورپین منڈی میں تجارت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،مرکزی اور صوبائی سطح پر چند انتظامی معاملات میں کمزوری ہے لیکن امید ہے ان پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور ہم اس بارے نظر رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان جی ایس پلس کے تحت یوپین ممالک میں مفت تجارت کی حیثیت حاصل کرنے سے پہلے تمام تر حل طلب معاملات بارے مناسب اقدامات اٹھائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر