مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے بچے کا خون رائیگاں نہیں جائیگا:مسلم لیگی راہنما
مانچسٹر:گریٹر مانچسٹر پاکستان مسلم لیگی رہنمائوں میں ہارون افضل کھٹانہ،راجہ سجاد حسین،چوہدری قمر بھٹی،راجہ جلیل الرحمن،سالیٹرز شعیب تاج،سالیٹرز ضیا اسلم خان،چوہدری عبدالکریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں چتر جنجوٹ بہادر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے10سالہ ایان گولی لگنے سے شہید ہو گیا ہے،شہید ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی فائرنگ کے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے،راہنمائوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے بچے کے والدین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بیٹا آپ کا تو تھا مگر یہ پاکستان کا بیٹا شہید ہوا ہے اس بچے کا خون ضائع نہیں ہو گا اس خون کا ضرور حساب لیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال افسوس ناک ہے عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،بھارتی فوج سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کی یہ امن چوکیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور سکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی کی گئی،ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ بھارت کی جارحیت کو فوری بند کیا جائے اور خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے سے بنا رہے اور ہماری پاک فوج سے گزارش ہے کہ وہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کا موثر جواب دے تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کریںاور مقبوضہ کشمیر میں جو بھارت ہمارے بھائیوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں وہ بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کو بند کیا جائے اور کشمیریوں کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر