مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام امن پسندی کے ساتھ دوسرے مذاہب کا ادب و احترام کرنے کا درست دیتا ہے: افضل خان
مانچسٹر: اسلام امن پسندی ، صلح جوئی ، محبت و یگانگت کے ساتھ دوسرے مذاہب کا ادب و احترام کا درس دیتا ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے بھی اپنی امت کو انہی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے مساجد کا کردارمرکزی حیثیت کا حامل ہے نماز کی ادائیگی کے ساتھ وہاں دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کام کیاجائے اور دین اسلام کی تبلیغ حقیقی معنوں میں کی جاسکے برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ غیرمسلم کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط کاسلسلہ مضبوط بنایا جائے تاکہ دوستانہ خوشگوارماحول میں ایک دوسرے کے مذاہب کی عزت و احترام لازم ہو ایسے میں مساجد میں غیر مسلم کمیونٹی کو بلا کر اوپن ڈے کا انعقاد انتہائی آئند ہے ان خیالات کااظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے خضراً مسجد یو کے اسلامک مشن میں اوپن ڈے کے حوالہ سے رکھے گئے پروگرام کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی خدمت کاجذبہ اولین ترجیح ہونی چاہئے ، اس کے بعد مذاہب آتے ہیںیو کے اسلامک مشن بین المذاہب کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اورباہمی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی مفید کام کر رہی ہے جوکہ خراج تحسین کے لائق ہے اس موقع پر ڈین آف مانچسٹر کیتھڈرل لاجر گوندر، نیدی سنا، مسز سنا نیو ناورال کونسلر حیدر فلیچر، پٹ نے کہاکہ ہمیں مسجد میںآکر اچھالگا اسلام امن پسند مذہب ہے برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت صلح جو، محبت کرنے والی ہے دہشت گردی میں مرتکب عناصر مسلمان نہیں ہوسکتے ۔ ایسے اوپن ڈے کے انعقاد سے ایک دوسرے کے قریبی آنے اور سمجھنے کاموقع ملتا ہے ہمیں آپس میں مل جل کر معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے تاکہ مغفرت اور دوریاں ختم ہوسکے اس موقع پر کونسلر نعیم الحسن، عامر سلام ، جواد آمین، قاری بدرالدین کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر