مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کارکنان کو متحرک کرنے کے سلسلہ میں نارتھ ویسٹ مانچسٹر پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست پاکستان کی سالمیت اور عوامی خدمت کی سیاست ہے۔ برطانیہ کے کارکنان کو متحرک کرنے اور پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں نارتھ ویسٹ مانچسٹر پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق مشیر آزاد کشمیر خواجہ کلیم الرحمٰن، مہمان خصوصی پیپلز پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری، چوہدری محمد انور، محمد عالم پنوار ایڈووکیٹ، چوہدری محمد الیاس، رانا اختر حمید، ملک محمد عظیم، چوہدری محمد طفیل، محمد صفدر، راجہ بشیر، چوہدری نجم الحسن، عابد حسین شاہ، وقار احمد، انوار نقوی، ناظم اعظم کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے اظہار خیال کیا۔ پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کا کہنا تھا کہ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی قوم کو ایک آزاد سوچ دی اور اپنی خودمختاری کے لئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔ پاکستان کو 1977ء آئین دیا اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیئے۔ آئیندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے پیپلز پارٹی برطانیہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر خواجہ کلیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہے۔ بھٹو جیسا مدبر سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کو مزید تقویت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئیندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر عوامی خدمت سے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائے گی۔ دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید بھٹو آج بھی کروڑوں عوام کی دلوں اور دماغ میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنی سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹوٹے پھوٹے ملک کو دوبارہ جوڑا، جنگی قیدی واپس لئے، دشمن کے قبضے سے 5ہزار مربع میل زمین واگزار کرائی اور ملکی دفاع، معیشت اور صنعت کی مضبوط بنیادیں رکھیں۔ آج پاکستان پھر اسی مشکل دور سے گزر رہا ہے پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور آئیندہ انتخابات میں حکومت بنا کر پھر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔مودی کے متوقع برطانوی دورے میں ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مودی کے خلاف مظاہرے میں تمام پارٹیوں کے ساتھ ملکر کسی بھی قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے مسلئہ کو ایجنڈے میں اولین ترجیح دی۔ مقامی کونسلرز اور ممبران پارلیمنٹ سے ملکر کشمیر کے مسلئے کے حل کے لیے واضح حکمت عملی بنانی ہوگی۔ پاکستان کے سافٹ امیج کو دکھانے کے لیے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔ یوتھ ونگز، شہری تنظیمیں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ازسر نو تنظیم سازی کر رہے ہیں۔یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے لیے صدر اختر حمید رانا جبکہ سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے لیے بالترتیب محمد عالم پنوار ایڈووکیٹ ،چوہدری نجم الحسن جبکہ سیکرٹری جنرل اور ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے بالترتیب چوہدری محمد الیاس اور محمد اسلم کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔سیکرٹری اطلاعات طاہر رحیم سیکرٹری ریکارڈ شہباز فاروقی اور سیکرٹری خزانہ مختار احمد کو چنا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر