مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاپنگ اور بینکنگ ایک چھت تلے، 2014 میں بارکلیز بینک ایسڈا اسٹورز میں شاخیں قائم کرے گا
بریڈفورڈ ...قیمتوں کے تناسب اور مجموعی ماحول کی وجہ سے تارکین وطن گھریلو شاپنگ کیلئے ایسڈا سٹورز کو ترجیح ضرور دیتے ہیں شرط یہ ہے کہ وہ گھر سے بھی قریب ہو۔ سٹور مالکان کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے فاصلوں کو مزید کم کرنے کیلئے اب سٹورز میں ہی بینک کی برانچیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور یہ قرعہ اتفاق سے تارکین وطن کے سرمائے کا زیادہ حصہ رکھنے والے بینک بارکلیز کے ہی نام نکلا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بارکلیز بینک اگلے سال سے ایسڈا سٹورز میں اپنی برانچیں کھولے گا جہاں ہفتے میں سات دن سروس فراہم کی جائے گی۔ پائلٹ سکیم کے تحت 2014ء کے اوائل میں آٹھ برانچیں کھولی جائیں گی جو ویسٹ یارک شائر، ہڈرز فورڈ شائر ، چیشائر اور ایسٹ کینٹ میں ہونگی۔ بارکلیز نے کہا کہ اس موو کے ذریعے کسٹمرز کو طویل اوقات کے لئے لچکدار سروسز فراہم ہوں گی۔ کسٹمرز کو زیادہ آرام وہ پارکنگ ایریا کی سہولت ہوگی اور کائونٹر نمایاں جگہوں پر نمایشی بل بورڈز سے مزین ہونگے۔ پہلی برانچ چیشائر میں ایسڈا کے برچ وڈ سٹور میں فروری میں کھولی جائے گی۔ ویسٹ یارک شائر میں ایسڈا کے تین سٹورز میں برانچیں کھلیں گی۔ بار کلیزریٹیل اینڈ بزنس بینک کے سربراہ سٹیو کوپر نے کہا ہےکہ روز مرہ اور بزنس بینکنگ سروسز استعمال کرنے والے ہمارے کسٹمرز نے ہمیں کہا ہے کہ ہمارا وقت قیمتی ہے اور وہ اس سروس سے استفادہ کرسکیں گے۔واضع رہے کہ بارکلیز کی نئی بینکنگ آفرز سے پہلے میٹرو بینک ہفتے میں ساتوں دن کھلا رکھنے کی کامیاب کوشش میں مصروف عمل ہے۔ورنہ محض کیش حاصل کرنے کیلئے تو ہر بڑے سٹور کے باہر کیش مشین لازمی ہوتی ہے۔