مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا ہے: بانی و چیئرمین چوہدری محمد اختر
مانچسٹر:کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ یتیم اور بے سہارا بچے،بچیوں کے مستقبل کو تابناک اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے انہیں اعلیٰ تعلیم،رہائش،خوراک،کتابوں اور کپڑوں کی سہولیات کے ساتھ مفت طبعی امداد فراہم کرتا ہے،یہ ادارہ اپنی منفرد حیثیت کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا ہے اور توجہ کا مرکز ہے،آزاد کشمیر و پاکستان میں2005کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد لا تعداد بچے یتیم ہو گئے اس وقت ادارے میں دو سو بچے،بچیاں رہائش پذیر ہیں اور ایک نیا ہاسٹل بنانے کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے اور ہم اسے اکتوبر2018تک مکمل کر لیں گے،ان خیالات کا اظہار کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین چوہدری محمد اختر نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں رکھی گئی سالانہ چندہ جمع کرنے کی مہم کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے بارہ سال پہلے اس منصوبے بارے سوچ کر عمل درآمد شروع کیا تو اسے دیوانے کا خواب سمجھا گیا لیکن صاف نیت،محنت،لگن،ثابت قدمی نے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کیا اور خدا وند کریم،بزرگوں اور دوست احباب کی مدد سے آج یہ منصوبہ کامیابی سے چل رہا ہے،انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات دل کھول کر امداد کرتے ہیں انہیں مجھ پر مکمل یقین اور بھروسہ ہے یہ وعدہ ہے کہ جب تک زندگی کی آخری سانس باقی ہے انکے اعتماد اور دی گئی مالی امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا منصوبہ ہے ہمیں اسلام کی مثبت تصویر کشی کیلئے دنیا کو دکھانا ہو گا کہ ہم امن پسند اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار اسلام کے پیر و کار ہیں،انہوں نے مستقبل کے منصوبہ جات کے لئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے سے بڑھ کر مالی معاونت کریں اور جو کوئی بھی آبائی وطن جائے اس ادارے کا دورہ ضرور کرے تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں،اس تقریب کی میزبانی کے فرائض ٹرسٹ کیلئے چندہ جمع کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حسیب ملک نے کی جبکہ نعت خواں حافظ ناصر خان نے حمدیہ،نعتیہ اور صوفیانہ کلام اپنی میٹھی اورسریلی آواز میں سنائے،زلزلہ سے متاثرہ اب میٹرک میں زیر تعلیم بچے فہیم کاظمی کا کلام ماں کی شان بذریعہ ویڈیو سنایا گیا،اس موقع پر پچاس ہزار پائونڈز جمع کئے گئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر