مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یو کے اسلامک مشن کی برانچز میں غیر مسلم مساجد کے ویزٹ پر جوق در جوق آتے رہے
گریٹر مانچسٹر:اوپن مسجد ڈے پر نیلسن،برنلے،مانچسٹر،لیڈز،بریڈ فورڈ،اولڈھم،راچڈیل، کی یو کے آئی ایم مساجد میں غیر مسلمانوں کا یو کے اسلامک مشن کی تمام برانچز میں غیر مسلم مساجد کے ویزٹ پر اس طرح جوق در جوق آتے رہے جیسے مسلمان نماز جمعہ،نماز عیدین پر سڑکوں پر،مساجد میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں۔جن میں ممبر پارلیمنٹیرین،مئیرز،کونسلرز،پولیس افسران،بزنس مین،و دیگر سماجی و مذہبی لوگ،یہودی،عیسائی،ہندوئوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بہت سارے لوگ بیوی بچوں سمیت مساجد کے ویزٹ کو آئے۔برطانیہ دنیا کا پہلا غیر مسلم ملک ہے۔ جس میں سب سے زیادہ غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا ہے۔برطانیہ میں تبلیغ اسلام کا کام کئی سالوں سے جاری وساری ھے۔جس میں تمام فرقوں کے علماء کرام ومشائخ ،مذہبی اسکالرز کا بہت بڑا کردار ھے۔جنھوں نے اپنے علم کے ذریعے یہ شمع روشن کی ھے۔یو کے اسلامک مشن پچھلے پچاس سالوں سے اس ملک میں تبلیغ اسلام کی دعوت کو عام کر رہا ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کی روشنی میں لوگوں تک صحیح پیغام پہنچا کر انکو اسلام کے بنیادی پہلوؤں سے روشناس کروانے میں دن رات کام کر رہا ھے۔ ہر سال غیر مسلم ایسے ہی دعوتی پروگراموں سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کر رہے ہیں۔یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ،یو کے اسلامک مشن وویمن ونگ،اور یو کے اسلامک مشن مجلسِ شوریٰ اپنے اپنے حلقہ میں مسلمان بچے اور بچیوں،مرد و خواتین کے لیے ہر ماہ میں کوئی نہ کوئی ایونٹ کا اہتمام کرتا رہتا ھے جس سے اس ملک میں بسنے والے لاکھوں مسلمان استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔یو کے اسلامک مشن کے نوجوان بچے اور بچیاں،مرد و خواتین انگلش و اردو زبانوں میں مذہبی سکالر شپ کی ڈگریاں حاصل کر کے مختلف علاقوں، یورپی ممالک میں جا کر اسلام کی تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں۔تمام مساجد میں مشائخ و علماء کرام ،قرآن و حدیث کی روشنی میں درس دیتے ہیں،اسی لیے یہاں پر نوجوانوں کی بڑی تعداد اس نیک عمل کا حصہ ھیں۔اج ان مشائخ و علماء کرام اور ان نوجوانوں کی ھی وجہ سے یو کے اسلامک مشن کی مساجد میں ویزٹ میری مسجد کے دن پر رش دیکھنے کو نظر آیا ۔اسی لیے برطانیہ میں ہر سال غیر مسلموں کی اسلام قبول کرنے کی تعداد دنیا کے تمام غیر مسلم ممالک سے زیادہ ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر