مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین طاہر محمود کی زیر صدارت راچڈیل کونسل آف مساجد کا ماہانہ اجلاس
راچڈیل : راچڈیل کونسل آف مساجد کا ماھانہ اجلاس گزشتہ روز جمعتہ المبارک 16 فروری 2018ء کو نیلی مسجد راچڈیل میں چیف ایگزیکٹو دبر میاں و چئیرمن طاہر محمود کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری جنرل حافظ عبدالمالک،مولاناوقاری، عبدالروف،مفتی عالم دین مولانا عبد القیوم،مولانا و قاری ممتاز احمد،ضمیر احمد،مولانا عبدالحکیم، اطہر محمود،محمد غالب،شوکت علی،غالب حسین،خالد چوہدری،محمد عمران،محمد ثاقب و دیگر ممبران نے شرکت کی۔اسلامی مھینہ جمادی الثانی کے یوکے اور مراکش میں چاند نظر نہ آنے اور ساؤتھ افریقہ میں چاند نظر آ جانے پر چیف ایگزیکٹو راچڈیل کونسل آف مساجد نے یکم جمادی الثانی بروز ھفتہ 17 فروری 2018ء کا اعلان کیا۔چئیرمین طاہر محمود نے روہنگین مسلمانوں کی مزید مالی امدادی سامان کے پیکیج پر بھی تفصیلا گفتگو کی اور ممبران کو آگاہ کیا۔سیکرٹری جنرل حافظ عبد المالک نے دیگر درپیش مسائل کے حل اور کارکردگی پر اجلاس کو بریفنگ دی،اور اینٹی سوشل،جلد باڈی ریکوری جیسے معاملات بھی زیر غور رہے۔ آخر میں مفتی عالم دین مولانا عبد القیوم نے تمام مسلم امہ کے لیے دعا فرمائی۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر