مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ کا چوتھا سالانہ قاری ٹور 19فروری کواختتام پذیر ہوگا
راچڈیل :گزشتہ روز جمعتہ المبارک 16 فروری 2018ء کو یوتھ ونگ یو کے اسلامک مشن کا چوتھا سالانہ قاری ٹور شروع ہو چکا ہے۔جو 19 فروری 2018ء کو الخضرا مسجد یو کے اسلامک مشن مانچسٹر میں اختتام پذیر ہوگا۔ گزشتہ کل نیلی مسجد راچڈیل میں نوجوان قاری شیخ محمد ایوب آصف کے پہنچنےپر ان کا شاندار استقبال امام و خطیب مولاناو قاری ممتاز احمد،مرکزی رہنما ضمیر احمد،یوتھ اورگنائزرز،محمد ثاقب،محمد عمران اور نبیل طارق و مسجد کمیٹی ممبران نے کیا۔ مسجد میں یو کے آئی ایم کے مشائخ و مفتی عالم دین و ممبران کے علاوہ نوجوانوں ،مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی قاری شیخ محمد ایوب آصف کی آواز میں تلاوت قرآن پاک سننے کےلیے موجود تھے۔جن میں مفتی و عالم دین بزرگ مولانا عبد القیوم،مولانا عبدالحکیم،اسد علی،حسن محمود،فیروز محمود،عمر محمود، آصف طاہر، راحیل احمد اور میڈیا ایڈوائزر خالد چوہدری بھی شامل تھے۔قاری شیخ محمد ایوب آصف نے اپنی خوبصورت و دلکش آواز میں قرآن پاک کی تلاوت سنا کر آئے ہوے معزز حاضرین کے دل موہ لیے " اللہ کے عظیم کلام کی تلاوت کو کرنا،تلاوت سیکھنا،تلاوت سیکھانا،اور آپنی آوازوں سے قرآن کو مزین کیا کرو۔( ابو داؤد، نسائی) اللہ تعالیٰ کے کسی گھر(مسجد) میں جب بھی لوگ اکھٹا ہو کر کتاب اللہ کی تلاوت کرتے یا پڑھتے پڑھاتے ھیں تو ضرور ان پر سکنیت نازل ہوتی ھے۔اللہ کی رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔فرشتے گھیرا ڈال لیتے ہیں۔(صحیح مسلم)۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر