مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بینک آف انگلینڈ نے 20پاؤنڈ کے نوٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا
لندن : بینک آف انگلینڈ نے 20 پاؤنڈ کے نوٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔20 پاؤنڈ کا نوٹ 2020ء کے اوائل سے مارکیٹ میں آ جائیگا۔جبکہ 10 پاؤنڈ کا پرانا نوٹ یکم مارچ 2018ء تک استعمال کیا جا سکے گا،یکم مارچ 2018ء کے بعد پرانا نوٹ بینک آف انگلینڈ سے اور پوسٹ آفس سے ہی تبدیل کروایا جا سکے گا۔10 پاؤنڈ کا نیا نوٹ پچھلے سال 2017 میں مشہور ناولسٹ جانئی اوسٹنJane Austen کی 200 برسی پر برطانوی گورنمنٹ نے انکی تصویر کے ساتھ متعارف کروا کر شائع کر دیا تھا۔Jane Austen 16 دسمبر 1775ء میں پیدا ہوئیں اور 1817ء میں وفات پا گئیں۔ اپنی اکتالیس سالہ زندگی میں انھوں نے کئی ناول لکھے جن میں سے انکے چھ ناولوں نے شہرت حاصل کی۔1940ء سے لیکر 1995ء تک انکے ناولوں میں سے برطانیہ اور یورپ میں کئی فلمیں بنائی گئیں۔جن کو بہت بزنس اور شہرت ملی۔2016ء میں ان ہی کے ناول سے بنائی گئی فلم "پیار اور دوستی" نے بہت شہرت حاصل کی،گورنمنٹ آف انگلینڈ نے Jane Austen کی خدمات کی ھی وجہ سے 10 پاؤنڈ کےنئے نوٹ پر انکی 200 برسی پر تصویر پرنٹ کر کے نیا نوٹ شائع کر دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ پر بھی کسی ہیرو کی تصویر پرنٹ ھونا متوقع ھے۔پچھلے سال مئی میں 5 پاؤنڈ کا پرانا نوٹ بند کر دیا گیا تھا اس کی جگہ پلیمر سے بنا نیا نوٹ متعارف کروا دیا گیا تھا۔پھر 1 پاؤنڈ کا سکہ پچھلے ھی سال اکتوبر میں سنہری اور سلور رنگ میں متعارف کروایا گیا۔جو 20 پاؤنڈ کا نیا نوٹ 2020ء میں متعارف کروایا جائیگا وہ بھی پلیمر کا ھی بنا ھوگا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر