مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
لاہور: عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، مفتی نعیم نے نکاح پڑھایا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے شادی ہو گئی۔نعیم الحق نے تصدیق کر دی ہے کہ عمران خان کے قریبی دوستوں نے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ نکاح کی تقریب کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب میں دلہن کے قریبی رشتہ داروں اور عمران خان کے دوست زلفی بھی شریک ہوئے۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری اور عون چودھری ان کے نکاح کے گواہ بنے۔ نکاح لاہور میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد وٹو کے گھر پر ہوا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نکاح کی خبر سن کر تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قائدین اور کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کے چاہنے والے ان کے اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔