مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف
لودھراں: نواز شریف نے نون لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور لودھراں کے عوام کا ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے امیدوار کو منتخب کرنے پر بار بار شکریہ ادا کیا، بولے جی چاہتا ہے آپ لوگوں کا منہ چوم لوں۔نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، 2018ء میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، لاڈلا کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آ گیا لیکن اب قوم اسے سبق سکھائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ لودھراں نے ٹرینڈ سیٹ کیا ہے، لودھراں میں سڑکیں اور ہسپتال بن رہے ہیں، کسانوں کو سستی کھاد فراہم کی جا رہی ہے، ہم نے پاکستان میں دہشتگردی ختم کی، علی ترین کہتا تھا کہ اب 50 ہزار کی لیڈ لیں گے، اللہ سے ڈرو! اتنا تکبر ٹھیک نہیں، الیکشن جیتنے کے بعد فوراً اس کے حضور سجدے میں گر گئے۔نواز شریف بولے، میں آج، شہباز، حمزہ اور مریم کو لے کر آپ سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، مجھے سب نے کہا کچھ دن ٹھہر جائیں مگر میں نے کہا دیر سے گئے تو کیا گئے؟جلسے کے دوران کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگائے مگر نواز شریف سرائیکی میں بولے، بھائی! میں کوں کڈ دتا نیں ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، جاؤ چھٹی کرو، مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں، کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، کہیں دنیا میں ایسا فیصلہ سنا ہے؟سابق وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ اب الیکشن کے بعد آپ لوگوں کو کچھ بڑے فیصلے کرنے ہیں، اپنے ووٹ کے تقدس کو بحال کرانا ہے تاکہ کوئی آپ کے مینڈیٹ کو پاؤں تلے نہ کچل سکے۔نواز شریف نے کارکنان سے استفسار کیا کہ ملک میں 70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے، اسے ختم کرو گے؟ ووٹ کے تقدس کی حفاظت کرو گے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن جیتیں گے تو غریبوں کو ان کی دہلیز پر انصاف دلوائیں گے، غریبوں کو علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں، کسانوں کیلئے کھاد سستی کر دی ہے، بے گھر افراد کو گھر فراہم کریں گے، ہم نے جب بھی وعدہ کیا، اسے پورا کیا، پورے ضلع لودھراں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، پانچ سال میں ایک میٹرو بس نہیں بنا سکے، کوئی ان سے پوچھے کہ 5 سال کہاں تھے؟ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، کراچی میں حکومت کسی اور کی ہے مگر وہاں بھی کام ہم کر رہے ہیں، وہاں بھی دہشتگردی ہم نے ختم کی ہے۔