مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی نالائقیوں کی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر مشکل ہے کہ پانچ سال کا عرصہ پورا کرے: شاہ غلام قادر
ہیمل ہیمسٹیڈ ... مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری اور سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس پیپلز پارٹی کی حکومت جو اپنے اندرونی خلفشار اور کرپشن کی وجہ سے خود ہی اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے کے لئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ بلکہ ہم تو پارلیمانی نظام کو ڈی ریل نہ کرنے کی شعوری کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت اپنی نالائقیوں کی وجہ سے مشکل ہے کہ پانچ سال کا عرصہ پورا کرے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر میں قیام مسلسل محنت اور وسیع ترین مقاصد کے تناظر میں عمل میں لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیمل ہیمسٹیڈ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ طارق نذیر خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق لارڈ میئر شیفیلڈ راجہ قربان، اوورسیز بورڈ کے چیئرمین راجہ امجد فاروق خان ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن یوتھ کے چیئرمین مرزا توقیر جرال، حاجی راجہ مروت خان، راجہ ظفر اقبال خان، راجہ اورنگزیب، راجہ ساجد، بشیر خان آف نکی، راجہ رفیق خان، راجہ کامران ، سعید اختر چوہدری، علی لیگ آرائیں، چوہدری ریاست، راجہ ناصر، سابق ڈپٹی میئر راجہ عزیز خان آف سلائو، راجہ سفارش خان، راجہ ساجد خان، راجہ وسیم بشیر خان آف کلری، راجہ نصیب اللہ خان، راجہ نوید خان گوگا کے حقیقی بھائی راجہ ندیم خان، راجہ مبین خان، راجہ ناظم خان، آفاق آفتاب، راجہ شیراز خان ڈڈیالہ کھڑی، راجہ عثمان رسول، راجہ تبریز، ڈی آئی جی راجہ رزاق خان مرحوم کے بھتیجے راجہ اسحٰق خان کے بیٹے راجہ ہارون الرشید اور راجہ محمود قربان کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شاہ غلام قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپ میں رہنے والے افراد اگر تھوڑی سی کوشش کریں تو بھارتی ظلم جو وہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ہی پاکستان میں آباد تمام لوگوں کے مفاد کی بات ہے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت پاکستان کے عوام کے لئے آخری امید ہیں اور جو وہ کام کر رہے ہیں جس میں کشمیر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت شامل ہے۔ میزبان تقریب راجہ طارق نذیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ غلام قادر ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہی جنہوں نے بحیثیت وزیر اور سپیکر اسمبلی ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قیام میں بھی شاہ غلام قادر کا حصہ سب سے زیادہ تھا اور تمام مسلم لیگی کارکن راجہ فاروق حیدر خان اور شاہ غلام قادر کے ہر قدم پر ساتھ ہیں۔