مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا، عتیق الرحمن
بریڈ فورڈ۔ چیئرمین سفارتی ونگ پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کونسلر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔ حکومت توانائی کے بحران سمیت دیگر مسائل پر جلد قابو پالے گی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے لئے خوشحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر پائہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ میاں نواز شریف کے انقلابی اقدامات سے عام آدمی کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی نوید لیکر سورج طلوع ہونیوالا ہے کونسلر عتیق الرحمن نے کہا کہ سیاسی مخالفین پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ غربت بے روزگاری، کرپشن اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سابقہ حکومت کے خصوصی تحفے ہیں لیکن وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے ان مسائل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جو کہ وقتی نہیں بلکہ دیرپا ثابت ہوں گے۔چےئرمین سفارتی ونگ نے کہا کہ برطانوی سرمایہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے سیاسی و معاشی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے