مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہیدجموں کشمیر کی قومی آزادی کی علامت ہے:سردار امجد
مانچسٹر:مقبول بٹ شہید ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کی علامت ہے،انہوں نے اپنی تمام زندگی مادر وطن کی مکمل خود مختاری کیلئے وقف کی،کچھ نام نہاد قومی پرست قوم پرستی کی آڑ میں غیر ملکی غاصبوں کے ایجنٹی کرتے ہیں،ہندوستان اور پاکستان دونوں ریاست جموں کشمیر کے غاصب ہیں،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سردار امجد نے اولڈہم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم مقبول بٹ شہید کی جدو جہد کے حقیقی وارث ہیں وہ لوگ مقبول بٹ شہید کی جدو جہد کے وارث نہیں ہو سکتے جو مقبول بٹ شہید کے دیئے ہوئے نعرے لگانے سے ڈرتے ہیں ہمیں اپنے نعرے لگانے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے اتحادی کی ضرورت نہیں جو ہمیں بنیادی نظریات پر سمجھوتے کرنے پر مجبور کریں اجلاس سے نثار احمد خان،پیر اعجاز،سیماب الطاف،سلیم نے بھی خطاب کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر